ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : اپارٹمنٹ بلڈنگ میں لگی آگ - 30 افراد کو بچا لیا گیا 

منگلورو : اپارٹمنٹ بلڈنگ میں لگی آگ - 30 افراد کو بچا لیا گیا 

Thu, 05 Jan 2023 18:50:36    S.O. News Service

منگلورو،5/ جنوری (ایس او نیوز) بجپے میں کنڈاورا گرام پنچایت کے حدود میں واقع ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں نے وہاں پر موجود 30 افراد کو بحفاظت بچا لیا۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اپارٹمنٹ بلڈنگ کے بیسمنٹ میں واقع الیکٹرک میٹر بورڈ میں شارٹ سرکیوٹ کے ساتھ آگ لگی اور تیزی سے اوپر کی طرف بڑھنے لگی ۔ جب دھواں عمارت کی بالکل اوپری منزل تک پہنچا تو عمارت میں رہنے والوں نے چیخ وپکار شروع کی ۔ انہوں نے 'اپار بندھو' رفیق سے رابطہ قائم کیا اور رفیق نے اپنے ساتھیوں کے مل کر عمارت میں موجود لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا۔ 
    
چونکہ آگ لگنے کی وجہ سے الیکٹرک بورڈ جل گیا تھا اوربجلی منقطع ہوگئی تھی اس لئے عمارت سے لوگوں کو باہر نکالنے کے لئے موبائل فونس کی ٹارچس لائٹ استعمال کی گئی ۔ پوری عمارت کے اندر دھواں بھر گیا تھا اس لئے لوگوں نے کچھ دیر کے لئے سانس لینے میں تکلیف بھی محسوس کی۔
    
بتایا جاتا ہے کہ یہ رہائشی عمارت دس سال پرانی ہے اور اس میں جملہ 21  فلیٹس ہیں ، مگر آتشزدگی کا واقعہ جس وقت پیش آیا ، اس وقت صرف چھ  فلیٹس میں ہی  لوگ موجود تھے اور بقیہ فلیٹس خالی تھے۔


Share: